پیر, دسمبر 23

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانیکا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان مکمل موقع ملناچاہیے تھا، شاہدآفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈکلاس بیٹر بابراعظم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں، ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،گورنرپنجاب کے حوالے سے پارٹی (پیپلز پارٹی) جو فیصلہ کریگی اسے قبول کریں گے۔
صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ چینی سرپلس ہے اسے برآمدکی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا، چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھیگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version