مکہ معظمہ: مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس شخص کو بچالیا گیا۔خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔یاد رہے کہ 2017 میں ایک سعودی شخص نے خانہ کعبہ کے عین سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن سیکورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرکے اسے بچا لیا تھا۔
اسی طرح 2018 میں بھی خودکشی کے ایسے 3 واقعات رونما ہوئے تھے۔ پہلا واقعہ جون میں پیش آیا جب ایک فرانسیسی شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ ایک ہفتے بعد بنگلا دیشی شخص نے بھی اسی انداز میں خودکشی کی اور پھر اگست میں ایک عرب شخص نے بھی اسی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی