کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر نامعلوم افراد نے 2 واقعات میں 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسی خیل نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ کو بند کرکے نہ رکنے پر ایک کار پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی جس سے اس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ گاڑی الٹنے اور فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔
دوسرے واقعے میں مسلح افراد نے ایک بس کو روکا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اس میں سوار 9 مسافروں کو اتار کر اغوا کرلیا اور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔ بعدازاں کچھ فاصلے پر ایک پل کے نیچے سے اغوا ہونے والے تمام 9 مسافروں کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔
وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کی اس واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
تین افراد کا تعلق گوجرانوالہ، چھ کا تعلق منڈی بہا الدین سے، نوجوان یورپ جارہے تھے اطلاعات کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہوئے 3 افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے اور 6 افراد کا تعلق منڈی بہا الدین سے ہے۔
جاں بحق افراد میں شامل شاہ زیب کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ قلعہ دیدار سنگھ سے ہے۔ صدیق اکبر ٹان کا رہائشی جاوید شہزاد بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔ وزیرآباد کے علاقہ جوڑا چوڑا کا رہائشی واسق فاروق بھی شامل ہے۔
6 افراد کا تعلق منڈی بہا الدین کے نواحی علاقے چک فتح شاہ سے ہے ان میں تنزیل ناصر، محمد قاسم، محمد ابوبکر، ساجد عمران، مظہر اقبال اور مزمل حسین شامل ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے۔
منگل, جولائی 8
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے