مری: پنجاب پولیس کے کرپٹ آفیسرز اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔
مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کیلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنیاور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندہی کے لئے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
پولیس کی طرف سے رشوت مانگنے پر سی ایم کے اسپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی۔ اسمگلنگ روکنے کے لئے بارڈر سیکورٹی فورسز قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ہر کرائم کے لئے فنکشنل اسپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے جبکہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سزا یقینی بنا کر جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے۔ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ پولیس کو جدید اسلحہ گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کرینگے ۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی