پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔
پشین میں اپوزیشن اتحاد کے ‘ تحریک تحفظ آئین’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالا دستی کیلئے ہے، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں ہے بلکہ ہم سب برابر ہیں، ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے
انہوں نے کہا یہاں ایسے خاندان ہیں جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں، آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوتے ہیں مگر ہم ان فصلی بٹیروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔
جلسے سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 8 ماہ سے بے گناہ جیل میں ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو مارا پیٹا گیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا نظام عدل بوسیدہ ہو چکا ہے اور عنقریب ہم پنجاب میں بھی احتجاج شروع کریں گے، یہ تاریخی لمحات ہیں اور تاریخ نا دلیروں کو بھولتی ہے نہ ہی بزدلوں کو بھولتی ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔