کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر کمسن بچی کے ساتھ غیرشائستہ رویے پر اس کے اہل خانہ سے معذرت کرلی۔سوشل میڈیا پرکراچی ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بچی اپنے والد کو دیکھ کر بے ساختہ ان کی طرف لپکتی ہے، انٹری پر موجود اہلکار اس کو بالوں سے پکڑ کر روکتا ہے اور وہ نیچے گرجاتی ہے۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ وہ بطور ادارہ بچی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور دل آزاری پر معذرت کرتے ہہیں، ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی اورواقعہ کبھی رونما نہ ہو۔
اے ایس ایف کے مطابق یہ پرانی ویڈیوہے جس پر سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہیاوراس عمل کے مرتکب اہل کار کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جا چکی ہے۔
اے ایس ایف پاکستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے جس کے اہل کاراپنے فرائض منصبی ثابت قدمی اورخوش خلقی سے انجام دیتے ہیں جہاں بھی کوئی کوتاہی سامنے آتی ہے اسی وقت اس کا تدارک کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر نے اس پرانے واقعہ کو بدنیتی سے جان بوجھ کر نئے سرے سے فورسز اور افواج پاکِستان کو بدنام کرنے کی غرض سے پھیلایا جوایک سازش ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میں افواج پاکستان کی طرز پر احتساب کا بلا تخصیص کڑا نِظام رائج ہے۔
واضح رہے کہ اے ایس ایف افسرکے ناروا رویے کا واقعہ 10 مارچ کو جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ انٹرنیشنل آرائیول پر پیش آیا جہاں بیرون ملک سے آنیوالے باپ کو ملنے کیلئے آگے بڑھنے والی کمسن بچی کو اے ایس ایف کے افسر نے بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا۔اے ایس ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو پرانی قرار دیا گیا
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔