اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستان کے دورے سے بہت خوشی ہوئی، آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیشرفت ہوگی۔
شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری سے متعلق اہم کام آئندہ چند مہینوں میں ہوگا، ہم باہمی اقتصادی خوشحالی و علاقائی سالمیت کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کو بڑھائیں گے، ہم مل کر باہمی مفاد حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری سیزفائر ہونا چاہیے، غزہ میں 33 ہزارفلسطینی شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کرائے، عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی، ہم اپنے خطے میں محاذ آرائی نہیں چاہتے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب کے وفد کا استقبال کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام میں سعودی عرب کا احترام ہے، آج سعودی عرب کے وفد کو باضابطہ طور پر ایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا گیا، سعودی وفد کو زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا، سعودی وفد کے ساتھ مختلف شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان سرمایہ کاری کا مرکز بننا چاہتا ہے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کریں گے، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ صورتحال پر عالمی ضمیر کو جاگ جانا چاہئے، پاکستان کو مشرق وسطی کی صورتحال پر بہت تشویش ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔