اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی وفد کے دورے کے بعد ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدرت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو سعودی وفد کے دورے سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری محنت سے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بناناہے، پرانے طریقہ کارپرچلنے کی گنجائش نہیں اور نہ اس کی اجازت دوں گا۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے ادارہ برائے ماڈرن سائنسزکا بل منظور کرلیا اور کابینہ نے احتساب عدالتوں کی تنظیم نو اور وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی 5 سالہ پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری، وزارت سمندرپارپاکستانیز اور وزارت قطرلیبرکے درمیان ایم او یو کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
وزیرِ اعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی.انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی سعودی وفد کے کامیاب دورے کیلئے کاوشوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزرا اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اس کا برملا اظہار کیا، سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔