بظاہر ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے باز رہنے کے لیے تمام عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے بہترین مفاد میں اپنی مرضی کے وقت اور اپنی پسند کی جگہ پر کارروائی کرے گا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ انہوں نے یہ بات جرمن وزیر خارجہ اور برطانوی سیکریٹری خارجہ دونوں کو بتادی ہے
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ دنیا بھر میں اس حوالے سے بہت بات کی جا رہی ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے، اگر اسرائیل ایران کو جواب دینے جا رہا ہے تو اس کی نوعیت کیا ہوگی، کارروائی کب اور کہاں کی جائے گی۔
عام طور پر اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ اسرائیل جوابی کارروائی کرے گا، یہ تاثر وزیراعظم، وزیر دفاع اور اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف سمیت ان تمام اسرائیلی حکام کی جانب سے سامنے آرہا ہے جنہیں گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔