اسلام آباد: وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ دار آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کے خلاف بات کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔ اپنے سیاسی مفاد اور انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ملکی مفاد کے خلاف بیان دیا پھر اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ ان کا لیڈر کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری پاکستان دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ایسے عناصر کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کاش یہ ملک کے مفاد میں بھی بات کر سکیں۔ سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی نامناسب ہے۔ آپ ہم پر تنقید کریں لیکن پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری و تعاون کی حمایت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان انشااللہ ترقی کرے گا۔ دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھائیں گے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔