وزیرخزانہ کی ڈونلڈ لو اور الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات’ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات ہوئی۔ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی حکام کی ملاقات واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداران کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں متبادل توانائی، زراعت، آب وہوا اور ٹیک انڈسٹری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرخزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔وزیرخزانہ نے آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی گفتگو کی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کی بنیادکو وسیع کرنا، توانائی کے شعبیکو ہموار اور نجکاری ترجیح ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کریگا۔ پاکستان ایگزم بینک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔ وزیرخزانہ نے آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی گفتگو کی۔
اس سے قبل وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پاکستان اسٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ایسوسی ایشن کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ٹیکس بنیاد وسیع، توانائی شعبے میں اصلاحات، نجکاری، ڈیجیٹلائزیشن، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بات چیت ہوئی۔
بدھ, دسمبر 11
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز