اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، معیشت کی آدھی سے زائد خرابی بجلی کے شعبے کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائد ہیں، ڈسکوز میں بیٹھے افسران ملازمین بھی شعبے کی خرابی کا باعث ہیں، ڈسکوز کے 20 فیصد ملازمین بجلی چوری نا اہلی میں ملوث ہیں، ملک ان چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برادشت نہیں کر سکتا۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، 23 اپریل سے پہلے پہلے ہر لائن مین ایس ڈی او کیلئے احکامات ہیں کہ ایس ڈی او اور لائن میں چل کر ہر فیڈرز پر کنڈے چیک کریں گے، بورڈز کو مکمل اختیارات دے رہے ہیں ان کے فیصلوں کے وہ ذمہ دار ہوں گے اگر بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ دو تین ہفتوں مکمل جائزہ لیا ہے، پاور سیکٹر سے متعلق ریفارمز کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریفارمز سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی، سولر یونٹ کی قیمت کو ریشنلائزیشن ضروری ہو گئی ہے، دیکھنا ہو گا کیوں غریب آدمی پر کیسپٹی کا بوجھ پڑے؟
اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہو جائے گا، ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے کہیں نہیں لکھا ہوا سیکرٹری وزیر ان کو چلائے، نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہوگی اور ہر حال میں ہوگی، آج سے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جواب دہ ہوں گے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی