جنیوا: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں 10 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ خواتین کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بلا قصور ماری جانے والی نہتی 10 ہزار سے خواتین میں سے 6 ہزار مائیں تھیں جن کے 19 ہزار بچے یتیم ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور فوجی حملوں سے بچ جانے والی خواتین یا تو بیوہ ہوگئیں یا بے گھر ہیں اور بچوں سمیت شدید فاقہ کشی کا سامنا کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ میں عورت کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان ایک خاتون کا ہی ہوا ہے۔ کوئی خود اپنی جان سے گئی کسی کا شوہر نہ رہا تو کسی کی کوکھ اجڑ گئی۔ آباد آشیانے برباد ہوگئے۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 970 ہوگئی جب کہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی