اتوار, دسمبر 15

4 سال بعد ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر لگ رہا کہ جیسے یہ میری ڈیبیو سیریز ہو۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ،جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے اور یہ سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے، اب لائن کراس کرنا ہے۔
اس کے علاہ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میرا فٹنس لیول آج پہلے سے کافی بہتر ہے، میں آج خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں،جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کرسکتے، فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 4 سال بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی جس کے بعد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version