اسلام آباد :آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا ۔آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا، اب بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن کو دور کرنے اور ملکی معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ہے اوربجٹ خسارے کی سطح کو کم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو کی صورتحال کو بہتر بنا کر مالیاتی صورتحال کو مضبوط بنانے پر کام جاری رکھا جائے، محصولات میں اضافہ حکومت کو قرضوں کی صورتحال سے نمٹنے کی اجازت دے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سماجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، جب پاکستان کہے گا فنڈ مدد فراہم کیا جائے گا، پاکستان کے دو طرفہ شراکت دار بھی پاکستان کو اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے پروگرام کے منتظر ہیں۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا