پشاور: خیبرپختونخوا میں مسلسل جاری بارشوں کے نتیجے میں اب تک 36 افرادجاں بحق جبکہ 46افراد زخمی ہوئے اور چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2391مکانات کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں اب تک 36 افرادجاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوئے ہیں, جاں بحق افراد میں 20 بچے، 8 مرد اور 8 خواتین جبکہ زخمیوں میں 9 خواتین، 33 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 گھروں کو مکمل جبکہ 2003 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں پیش آئے جہاں مسلسل بارش سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال لوئر ،باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر، ٹانک اور ڈی آئی خان کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا، جس میں خیمے، چٹائیاں،کچن سیٹ،کمبل، بستر،ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیا شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 20 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر دریاں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور مسلسل بارش سے سیلاب کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا تھا۔
پیر, جون 23
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک