اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر عدالت عالیہ سمیت مقامی عدالتوں کے ججوں سے تجاویز طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام ججوں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز مانگ لی ہیں، عدالت نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لی ہیں اور پیر تک تمام ججوں کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ججوں کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے جبکہ ججوں کی تجاویز کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے عدالتی امور پر ایجنسیوں کے دبا کے حوالے سے لکھے گئے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے تمام ہائی کورٹ اور بارز سے تجاویز مانگی تھیں۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر