پشاور: پختونخوا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے پشاور سمیت 15 اضلاع میں شدید موسمی صورتحال کی وجہ سے 30 ایریل تک ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ضلعی آفیسرز اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل پیشگی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ دیگر محکموں کے بھی بعض اہلکاروں کو ڈیوٹی اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع کے ساتھ ساتھ وسطی اضلاع میں بھی شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، جس کی وجہ سے ضلعی صحت دفاتر اور اسپتال انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنا ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دیر اپر اور لوئر، سوات، چترال اپر اور لوئر، کوہستان اپر اور لوئر، کولء پالس، مہمند، خیبر ، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں صحت کی ایمرجنسی خدمات بروقت فراہم کرنے کے لیے ان اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے ڈیوٹی اسٹیشنز پر موجود رہیں گے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔