بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں 2روز موبائل سروس معطل رہے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ضمنی انتخابات میں چند اضلاع میں سروس عارضی طور پر معطل ہو گی۔پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں معطل ہوگی، پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل سروس 21،22اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔پی ٹی اے نے بتایاکہ فیصلہ انتخابی عمل کوبلاتعطل، شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کل ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبے کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندکرنیکی سفارش کی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے خط میں ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ، گجرات جبکہ تحصیل تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، علی پور چٹھہ، ظفر وال، بھکر، صادق آباد، کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازی خان سٹی میں فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی شفارش کی گئی تھی۔
بدھ, مارچ 12
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔