ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کرلی، سیریز کا آخری ون ڈے 23 اپریل کو کھیلا جائیگا۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم 48.5 اوورز میں223 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 65، سدرہ امین 50 اور نجیحہ علوی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن کی اسٹیفنی ٹیلر نے 73 رنز بنائے شیمائن کیمبل 52 اور ہیلی میتھیوز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 4، ام ہانی 2 سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دلچسب مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو آخری بال پر تین رنز درکار تھے جب فاطمہ ثنا کی لاسٹ بال کیپر کے ہاتھوں سے نکلتے ہوئے بانڈری لائن کراس کرگئی اور یوں ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔
میچ میں کپتان ندا ڈار نے 108 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔