کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی۔اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط بھیج دیا جس میں کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا لیکن آئل پرائیسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا لہذا آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں سنجیدہ رویے اختیار کریں۔
قبل ازیں، پاکستان پیٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ملک گیر سطح پر پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 20روپے زیادہ قیمت پر فروخت ہوگا اور تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے جس میں اصافہ ہوجائے گا، ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75فیصد کنٹرول صرف تین بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن کی صورت میں پہلے مرحلے میں احتجاجی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن سے صنعت تباہ ہو جائے گی۔
اس موقع پر ملک خدا بخش نے کہا کہ ہم ڈی ریگولیشن کے خلاف عدالت جانے سمیت تمام احتجاج کریں گے، عوام معیاری پیٹرول سے محروم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اوگرا نے 52 کمپنیوں کو لائسنس دے رکھا ہے جس میں صرف 3 کمپنیاں معیاری پیٹرول درآمد کر رہی ہیں۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت بہت چالاکی سے اپنے اوپر بوجھ ڈالے بغیر قیمتیں بڑھا رہی ہے، اوگرا نے ای سی سی میں اپنی سفارشات بھیج دی ہیں، اگر حکومت خود ہی ایسے فیصلے کرے گی تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوں گے، اسمگلنگ کے ذریعے پیٹرول آرہا ہے جسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ حکومت ایران سے پیٹرول لے تو پیٹرول سستا بھی ہوجائے گا اور اسمگلنگ بھی ختم ہوجائے گی۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے۔ آیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دینا غلط ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں سمیع خان نے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ایران سے خام تیل کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے تا کہ اسمگلنگ کا معاملہ ختم ہو جبکہ ایران سے خریدے گئے خام تیل کو مقامی طور پر ریفائن کیا جاسکتا ہے۔ ہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں چاہتے۔ اوگرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی