کراچی :سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہے ۔
عدالت نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا بل سینئر افسر کو بھیجیں، اس کی جیب سے اخراجات وصول کریں، جو لوگ پیدل چلتے ہیں ان سے پوچھیں کس تکلیف میں ہیں، انگریزوں کے زمانے کے درختوں کے سائے میں لوگ بیٹھتے ہیں ثواب تو انگریز کما رہے ہیں، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کے ایم سی کی جو سڑکیں ہیں انہیں تجاوزات سے صاف اور اس بارے میں رینجرز کو ہدایت کردی جائے ۔
بعدازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے ، تمام متعلقہ اور سکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت کی۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی