وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پولیس یونیفارم کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی اور اس سلسلے میں ان کے لیے سیاہ رنگ کی وردی سلوالی گئی ہے۔مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر پہنیں گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آٹ پریڈ کیلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آٹ پریڈ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی میڈیا میں گرما گرم بحث کا موضوع بن گئی تھیں۔
اس حوالے سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج چیف منسٹر مریم نواز پولیس یونیفارم میں پریڈ میں آگئیں، یہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے۔مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تھیں، جہاں سے انہیں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب