لاہور:مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ رکاوٹیں دور ہو چکیں، میاں نوازشریف دوبارہ ن لیگ کی قیادت کریں گے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہیکہ آج مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نیشرکت کی، میاں نوازشریف کوایک سازشی جوڈیشل آرڈرکے تحت صدارت سے علیحدہ کیا گیا تھا، جبرکی تمام رکاوٹیں دورہوچکی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے دوبارہ پارٹی منصب سنبھالنے کی درخواست کی ہے کیونکہ وہ ہی مسلم لیگ ن کے قائد ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کے بعد رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا تھا، نواز شریف سے درخواست ہے کہ وہ دوبارہ پارٹی کا منصب سنبھالیں اور بیانیہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہی پارٹی کا بیانیہ ہوگا، وہ چاہے مفاہمت کا ہو یا مزاحمت کا، پارٹی اسی بیانیے پر چلے گی جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع کرتے ہیں، نواز شریف کی صدارت میں ہم اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں پر قابو پائیں گے اور امید ہے کہ اس کے بعد ن لیگ مقبولیت حاصل کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے شہباز اور مریم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کی ذمہ داریوں کی وجہ سے پنجاب کی قیادت نے نواز شریف کو صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا اور وہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مریم نواز عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
صوبائی صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کی ضمانت اور ممکنہ رہائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیر عمران خان نہیں بلکہ وہ تو ہم ہیں، اگر عدالتیں اسے رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں مگر بانی پی ٹی آئی کے غیر سیاسی رویے اور ہٹ دہرمی کی وجہ سے ملک نے نقصان اٹھایا ہے۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔