بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں میں لوک سبھا کی 88نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی20، کرناٹکا کی 14، راجستھان کی 13، اتر پردیش کی 8، مہاراشٹرا کی 8، مدھیہ پردیش کی 7، آسام کی 5، بہار کی 5، بنگال کی 3، چھتیس گڑھ کی 3، مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک، منی پور کی ایک اور تریپورہ کی ایک نشست پر انتخابات ہونے تھے تاہم مدھیہ پردیش ایک نشست پر انتخابات ملتوی ہوگئے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹر ٹرن آوٹ 60.96 رہا۔ دوسرے مرحلے میں راہول گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور شخصیات کی نشستوں پر مقابلہ ہوا۔
کیرالہ کے وائناڈ حلقے سے راہول گاندھی نے دوسری مرتبہ الیکشن لڑا، متھرا میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ووٹ طے کرے گا اگلی حکومت چند ارب پتیوں کی ہوگی یا 140 کروڑ ہندوستانیوں کی۔
19 اپریل سے شروع ہونیوالے انتخابات سات مراحل میں یکم جون کو مکمل ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم