پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے تعلیمی اداروں میں غزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے وی آر ون سلوگن کے تحت جسٹس فار غزہ مہم شروع کررہے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کی سول سوسائٹی کو فلسطین کاز کے لیے متحرک کردیاجائے گا۔
حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اس کمپین کے تحت فلسطین کاز اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائے جائے گی، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا، بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھے جائیں گے، کمپین کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں علامتی بستیاں بھی سجائی جائیں گی، اسلامی جمعیت طلبہ امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
حسن بلال ہاشمی نے مزید کہا کہ امریکی طلبہ نے مزاحمت کے نئی تاریخ رقم کردی ہے، اہلیان غزہ کی خاطر کراچی سے لیکر نیو یارک تک تمام طلبہ اس تحریک کا حصہ ہے، وی آر ونسلوگن کے ذریعے اسلامی جمعیت طلبہ تمام طلبہ اس کمپین کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ