اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمیں پس منظر میں جانا ہو گا، پی ٹی آئی کے مطابق قمر باجوہ بہت برے آدمی تھے،انھوں نے رجیم گرائی تھی، پھر ان ہی کے پاس ہم واپس گئے اور ان سے کہا کہ ایک اور ایکسٹینشن لے لیں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر یہ رجیم آ گئی۔ پھر اس رجیم نے سب کچھ کیا ۔ یہ بہت بری رجیم تھی۔ پھر اسی رجیم سے آج آپ پھر کہہ رہے ہیں کہ فوج سے بات کریں گے، نئے چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی آ گئے ہیں۔ تو آپ بتائیں کہ وہ سب برے تھے ، آج اچھے ہو گئے ہیں، یہ کیوں بیچ میں گیم ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ جب وقت پڑتا ہے تو ہم کسی کو گالی دے دیتے ہیں۔ جب وقت پڑتا ہے تو اسے گلے لگانے کی بات کرتے ہیں، پھریہ سب کچھ کرنے کا ، دھرنوں کا ، وہ بچے جو گاڑی کے نیچے آکر مر گئے۔ بیٹی ، بہن ہماری رپورٹر شہید ہو گئی۔ ایسے بہت سارے لوگ گئے، ارشد شریف کا قتل اسی زمانے میں ہو گیا۔ سب کچھ ہو گیا۔ اس کا فائدہ کیا ہوا، فائدہ یہ ہوا کہ اس وقت اس چیف کو چیف بننے سے روک رہے تھے اور کسی اپنے پسندیدہ کو چیف بنانا چاہ رہے تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ جو بھی سوچ لیں پلان کر لیں ، ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے۔ مجھے جہاں پارٹیوں نے سپورٹ کی وہاں بہت سے لوگوں نے روکنے کیلئے بھی زور لگایا،اب تو وہ سٹیج گزر چکی ہے۔ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے۔ نہ کوئی بات چیت فوج کی طرف سے کرنے کو تیار ہے،کوئی ٹیکٹکس نہیں۔ ان ٹیکٹکس کی وجہ سے آپ یہاں پہنچ گئے اور آپ مزید دلدل میں جا رہے ہیں۔ جہاں تک حکومتی مذاکرات کی بات ہے۔ یہ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں کہ ہم حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہو جائیں گے۔ یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے۔ آئی واش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جو آپ کو کے پی سے بیانات نظر آ رہے ہیں یہ عمران خان کو جتانے کیلیے ہیں کہ ہم کھڑے ہو گئے ہیں،علی امین گنڈا پور سب سے پہلے بیٹھے نہیں لیٹے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم محاذ آرائی کی بدمعاشی ، مولا جٹ کی سیاست سے نکلیں گے یا نہیں، ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، ایک پارٹی کی مخالفت تو کر سکتے ہیں، میں مسلم لیگ کی مخالفت کر سکتا ہوں، پیپلزپارٹی کی کر سکتا ہوں ۔ میں ان کا جانی دشمن تو نہیں بن سکتا۔ پی ٹی آئی مقبول ہے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ وہ آگ لگا دیں پورے پاکستان میں۔
ہفتہ, جون 14
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک