لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہیکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹرز پر آپ زوال پذیر ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف آئیگا، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قرضہ لیکرکرنا ہے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئیگی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آٹا بانٹنا شروع کردیتے ہیں جس میں چالیس فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو یہ معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں، تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل سے گروتھ رک جاتی ہے مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے،24 ویں بار آئی سی یو جارہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی ہو جو ایکسپورٹ کی ہو، بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیس فنڈز جاری کرے گا۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان