اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دوگول کیپرز عبداللہ اور منیب الرحمن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دیگرکھلاڑیوں میں اسامہ بشیر، احتشام، عبداللہ ، سفیان ، سلمان رزاق ، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضی یعقوب، غضنفرعلی، عبد الرحمان، حنان شاہد، راناوحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔
رولنٹ اولٹمنز کے مطابق اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے،ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔