اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیا۔
انہوں نے کہاہے کہ دس کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے اور آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے جبکہ خواتین کو عام شکایت یہ ہے کہ ان کے گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں امدادی رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔خصوصی سیشن کے دوران عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا اور سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو برداشت کرنا پڑا۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ