کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے مزدوروں کو ان کی محنت ملنی چاہیے، امید ہے کہ وفاق، سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ کریں گی۔
یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مزدور بہنوں بھائیوں کے ساتھ یوم مئی منا رہا ہوں، مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر کی معشیت چلتی ہے، اشرافیہ پیسا کماتا ہے تو وہ مزدور کی خون پسینے کی محنت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے بھی مزدوروں کی محنت سے چلتے ہیں، پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے مزدوروں کو ان کی محنت ملنی چاہیے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد عوام شھید بھٹو نے ہمیں وہ آئین دیا جس میں مزدوروں اور ان کی محنت کا ذکر ہے،اس آئین کے تحت مزدوروں کو یونین سازی کا بھی حق ملا۔
انہوں نے کہا کہ 2008سے 2013تک قومی اسمبلی نے جتنے قوانین مزدوروں کے حق میں منظور کروائے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس دور میں مزدور کے حقوق میں اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھی مزدوروں کے حق میں قوانین منظور کیے ہیں، اس معاملے میں کوئی صوبہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور بلوچستان سے بہت زیادہ امید ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، جبکہ وفاقی حکومت سے بھی تنخواہوں کے اضافے کی امید ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کوپسند کرتے ہیں، ہم انہیں منائیں گے کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری نہ کریں اور اسے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے، حکومت اگراسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو حکومت سندھ کے حوالے کرے ہم اسے پی پی موڈ پر چلائیں گے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔