کوالالمپور: ملائیشیا میں کے ایف سی نے اپنے 100 ریسٹورینٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ KFC نے ملائیشیا میں فروخت نہایت کم ہونے کی وجہ سے اپنے 100 ریسٹورینٹ بند کردیے۔
ملائیشیا کے مقامی میڈیا کے بقول کے ایف سی نے یہ اقدام ملک میں جاری اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے مالی نقصان کے بعد اٹھایا ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا ایک اکثریتی مسلم ملک اور فلسطینیوں کا سخت حامی ہے اور اسرائیل کی غزہ میں بربیت کے بعد سے وہاں مغربی فاسٹ فوڈ برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔
کیو ایس آر برانڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بند ہونے والے ریسٹورینٹس کے ملازمین کو دوسرے علاقوں کے ریسٹورینٹس جو اب تک کھلے ہوئے ہیں، بھیجا جائے گا تاکہ ان کی ملازمتوں کا تحفظ ہوسکے۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا