روسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے شہریت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی شہریوں کی درخواستوں کا احاطہ کرنے والے ضوابط میں نرمی کردی ہے، اور پاسپورٹ کی تصاویر میں سر پر اسکارف اور حجاب کی اجازت دی جائے گی۔روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق نیا قانون اس کی اشاعت کے دس دن بعد یعنی 5 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں درخواست گزار کے مذہبی عقائد انہیں سر ڈھانپے بغیر اجنبیوں کے سامنے آنے کی اجازت نہیں دیتے، سر ڈھانپ کر ایسی تصاویر دی جاسکتی ہیں جو چہرے کے بیضوی حصے کو نہ چھپائیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکارف کے ساتھ ایسی تصاویر قبول نہیں کی جائیں گی جو درخواست گزار کی ٹھوڑی کو مکمل یا جزوی طور پر غیر واضح کرتی ہیں۔حکام پہلے ہی روسی شہریوں کو پاسپورٹ، ڈرائیورنگ لائسنس، کام کے اجازت ناموں اور پیٹنٹ کے لیے درخواست دیتے وقت حجاب میں تصاویر استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ریاستی ڈوما سیکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کمیٹی کے رکن بیاسلطان خامزائیف نے روسی پارلیمانی گزٹ کو بتایا کہ نئے قوانین مذہبی روایات پر عمل کرنے کی اجازت دیں گے، جبکہ ریاست کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے، کیونکہ دیگر ڈیٹا کی طرح چہرے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم کسی شخص کی شناخت کر سکیں۔
ہفتہ, جون 14
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک