ریاض: سعودی عرب کے صوبے القصیم، دارالحکومت ریاض اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی علاقوں میں حکام نے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے بدھ کو قصیم ریجن سمیت کئی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد اسکول بند کردیے ہیں جہاں گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبرایجنسی کو قصیم ریجن کے مرکزی شہر بریدہ کے شہری محمد نے پوری شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہاں دوپہر کو بارش شروع ہوئی تھی اور سات گھنٹوں سے تیز بارش کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں کے سامنے پانی جمع ہوگیا ہے اور سطح 10 سینٹی میٹر سے بلند ہے، جس کے نتیجے میں ہم گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، بادل کے گرجنے کی آواز خوف ناک تھی اور بجلی کڑکنے سے پورا شہر روشن ہوگیا تھا۔نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے قاسم اور دیگر علاقوں کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا ہے، جن میں مشرقی صوبہ، دارالحکومت ریاض اور مدینہ کا صوبہ شامل ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں تیز بارش کا خدشہ ہے۔
حکام نے مشرقی صوبے اور دارالحکومت ریاض میں اسکول بند رکھنے اور کلاسز آن لائن لینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔مدینہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر جاری کی، جس میں مزدوروں کو بجلی اور ایئرکنڈیشنز کی ریپئرنگ اور اسکول میں جمع ہونے والے پانی کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ریاض کی سڑکوں میں بدھ کو کئی جگہ پانی کھڑا ہوا تھا لیکن ٹریفک کی روانی جاری رہی۔خیال رہے کہ خلیجی ممالک کی ریاستوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلادھار بارشیں جاری ہیں اور اب یہ سلسلہ سعودی عرب میں داخل ہوگیا ہے جہاں اس سیزن میں اکثر تیز بارش ہوتی ہے اور گنجان آباد شہروں میں نکاسی آب کے مسائل پیش آتے ہیں۔
سعودی عرب میں ساحلی شہر جدہ میں سالانہ نکاسی آب مسائل کا سامنا رہتا ہے جہاں شہریوں کو برسوں سے ناقص انفرااسٹرکچر کی شکایت ہے، اس سے قبل جدہ میں 2009 میں بدترین سیلاب آیا تھا اور 123 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور دو سال بعد 10 افراد جان سے گئے تھے۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔