حکومت نے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کے لیے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ججوں کی تقرری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی زیرصدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینیئر پانچ ججز، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس، ہائیکورٹس کے سینیئر ججز، وفاقی وزیرقانون، صوبائی وزرائے قانون، بارکونسلزکے نمائندے اور اٹارنی جنرل شریف ہوئے۔
ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے ، امکان ہے کہ آئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوجائے ، اس لیے اجلاس ملتوی کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس یحیی آفریدی نے تجویز دی کی کہ چونکہ حکومت آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے ، اس لیے اجلاس موخر کردیا جائے۔
تاہم جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کے اتفاق سے کمیشن کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، کمیشن کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ججز تقرری کا عمل نہیں رکنا چاہیے۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجودہ رولزکے تحت اعلی عدلیہ میں تقرریوں کا عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔