لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔
ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کے انتخابات ہوئے ملک کی بدنامی ہوئی، آئین کی بالادستی کے لئے آئے ہیں۔ اس کی خلاف ورزی قبول نہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ تحریک ملک میں آئین اور قانون کے لئے ہے اقتدار کے لئے نہیں، جس صورتحال کا سامنا کرررہے ہیں اس میں امیر جماعت اسلامی اپنا اہم کردار ادا کریں گے، امید ہے آئین و قانون کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی ساتھ دے گی، ملک میں جنگل کا قانون ہے آزاد ملک اس طرح نہیں چلایا جا سکتا انسانی حقوق پامال اور ناجائز مقدمات بن رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین بار بار پامال ہوتا رہا ہے، ہمیں آئین کی بالادستی پر متفق ہونا پڑے گا، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، آرمی چیف، عدلیہ اور تمام اداروں کو آئین کے تحت چلنا پڑے گا، گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا، جس کی شروعات فارم 45 سے ہوگی، فارم 47 سے آنے والی حکومت قابل قبول نہیں ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔