لاہور: پاکسان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رہنما فواد چوہدری کو لاہور میں 9مئی کے واقعات کے حوالے سے درج 8مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ 5مقدمات میں انہوں نے پیش ہو کر جوابات جمع کرادیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنے وکلا کے ہمارا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں وہ مذکورہ مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے اور اپنے جوابات جمع کروائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے، مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں فواد چوہدری کو شامل تفشیش کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے بیانات میں فواد چوہدری کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
فواد چوہدری کو لاہور کے تھانہ سرور میں درج مقدمہ 97/23، ماڈل ٹان میں درج مقدمہ 366/23اور سرور روڈ کے مقدمہ 103/23میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری پر تقریر کرکے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹان مقدمے میں جواب جمع کروادیا گیا اور دیگر مقدمات میں الزامات سامنے آئیں گے تو اس کا جواب بھی جمع کروایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے مجمعے میں تقریر کرکے لوگوں کو اکسایا جبکہ میں 10 مئی کو اسلام آباد میں پولیس حراست میں تھا اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو احمقانہ قرار دیا۔
انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر زمیں شامل تفتیش ہوتے وقت فواد چوہدری کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں