پشاور: فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نیگورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام اور مہمانوں نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر اعلی علی امین گنڈاپور موجود نہیں تھے۔
نئے گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تھے جن کی بطور گورنر نامزدگی گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں ہوئی جس میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، فیصل کریم کنڈی یکم جنوری 1973کو کراچی میں پیدا ہوئے، فیصل کریم کنڈی پشتون قوم کنڈی سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نیکراچی سیکامرس میں گریجویشن کی۔
انہوں نے 2002 میں سیاسی کیریئرکا آغاز کیا تھا، 2008 میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دیکر قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے اور 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے جب کہ پی ڈی ایم کے دور میں انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر کے فرائض بھی انجام دیے۔2024 کے عام انتخابات میں انہیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم کنڈی بھی رکن قوم اسمبلی رہے اور ان کے بھائی احمدکریم کنڈی بھی 2 مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی