لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی، اسی دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشتگرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر