جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بچانے کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری کے اس پار لوگ بچائے جانے کی امید میں چھتوں پر کھڑے تھے، جب کہ دیگر لوگ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔
شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک میں تباہ کن موسمی واقعات کے سلسلے کے حالیہ واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتا ہوئے ہیں۔فضا سے دیکھا جائے تو پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، سڑکیں پانی کے نیچے ہیں یہاں تک کہ مکانات کی چھتیں بھی بمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔
مقامی میونسپلٹی کے مطابق دریائے گیابا، جو 14 لاکھ آبادی والے شہر سے گزرتا ہے، 5.3 میٹر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو 4.76 میٹر کی اس تاریخی بلندی سے کافی زیادہ ہے جو 1941 کے تباہ کن سیلاب کے بعد دیکھی گئی تھی۔
پانی اب بھی اقتصادی طور پر اہم پورٹو الیگری اور سیکڑوں دیگر علاقوں میں آگے بڑھ رہا ہے، جس کے ڈرامائی نتائج سامنے آرہے ہیں۔برازیل کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہونے والے دسیوں ہزار افراد کے علاوہ، دس لاکھ سے زیادہ افراد کو پینے کے پانی تک رسائی نہیں ہے اور اس نے نقصان کو ناقابلِ حساب قرار دیا۔ تقریبا 15 ہزار افراد اب پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم