کیمبرج: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بالغ افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کا تیل ڈیمنشیا کے سبب ہونے والی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ متاثرہ شخص کی خوراک کا مجموعی معیار کیسا ہے۔
ہارورڈ کے چان سکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے مطالعے کو انجام دیا گیا جس کے نتائج جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئے ہیں۔محققین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ زیتون کے تیل کی مقدار اور اس کے ذہن پر اثرات کے حوالے سے سب سے پہلے تحقیق ان ممالک میں ہوئی جہاں زیتون کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم اس ملک میں کی گئی تحقیق جہاں اس کی کھپت کم ہوتی ہے، زیتون کے صحت بخش اثرات پر ایک منفرد روشنی ڈالتی ہے۔
مطالعے کے مرکزی مصنف، ہارورڈ میں ایک رجسٹرڈ ماہرِ غذا اور چان سکول آف پبلک ہیلتھ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ این جولی ٹیسیئر نے کہا کہ زیتون کا تیل مونو سیچوریٹڈ چکنائیوں سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ والے مرکبات بھی ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم