لاہور: سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد و دیگر سے ملاقات کی ہے۔سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں، آپ سب لوگ دہشت گردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، آپ فکر نہ کریں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ باہر میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرلیں۔ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں جب کہ آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔ سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بار بار جمہوریت پر عملدرآمد ہی کی تاکید کی ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا۔ وہ انصاف کے متقاضی ہیں ۔ 8 فروری کے لیے نشان تک چھین لیا گیا مگر عوام نے پھر بھی ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں کمیشن بنے، جس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو سزا ملے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا ۔ ظالم اور اور مظلوم دونوں کو۔میں عمران خان کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں، مشکل میں ہیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی