اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کو نہ صرف پاکستان بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی ایک برس گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو اب تک سزا کیوں نہیں مل سکی۔
یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو نہ صرف پاکستان بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی بغاوت کی گئی، کیا ایک جمہوری ملک اپنے شہدا کے ساتھ یہ سنگین مذاق، بدترین زبان کا استعمال اور حملہ برداشت کرسکتا ہے؟ اس کا جواب صاف الفاظ میں نفی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کی بغاوت دراصل اداروں اور پاکستان کے خلاف بغاوت تھی یہ پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے اور لڑانے کی ایک منظم سازش تھی میرے نزدیک اس سے زیادہ کوئی قبیح فعل نہیں ہوسکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو تاحال سزا نہیں مل سکی آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ کیوں انہیں کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا، یہ وہ سوال ہے جو پوری قوم ان اداروں سے پوچھ رہی ہے جنہیں 9 مئی کے کرداروں کو سزا دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو جنہوں ںے اپنے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا اور منصوبہ بندی کی وہ آج بھی اس واقعے کو جھٹلارہے ہیں اور جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے میں لگے ہوئے ہیں مگر سچ سب کے سامنے ظاہر ہے جو کہ ویڈیوز میں ظاہر ہے، یہ بغاوت کا طے شدہ منظم منصوبہ تھا جس میں لوگوں کو بتایا گیا کہ آپ کو کب اور کہاں حملہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی اسی لیے یہ حملے کیے گئے، دوست ممالک سے تعلقات کو عمران خان کی حکومت نے خراب کیا ہم نے انہیں بہتر کیا، گھڑیاں چوری، 190 ملین پانڈ اور دیگر کرپشن کیسز کا نوٹس لیا اسی لیے یہ حملے کیے گئے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی