پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔
کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے اسکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔
مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس اسکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔
ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنایا جبکہ ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 50 پلس اسکور کیا۔
کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم نے 11 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کو تین ہندسوں میں بدلا جبکہ ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو ہنڈریڈ میں بدلنے میں کامیاب رہے۔
ہفتہ, جون 14
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک