پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے گندم خریداری شروع نہ ہونے کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے گندم کو آگ لگا کر احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج سے ہم احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں جس کا نام زراعت بچا ؤپاکستان بچاؤ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے مختلف اضلاع میں جائیں گے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، حکومت ہمارے ساتھ دھوکہ نہ کرے سچ بولے، ہم سے پہلے کمٹمنٹ کی گئی کہ گندم کی خریداری کی جائے گی لیکن اب نہیں خرید رہے۔
خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کاشت کار کو 1500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جب اگلی فصل کے پیسے نہیں ہوں گے تو کپاس کیسے ہوگی؟خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے گندم 2700 روپے میں بیچی ہے، غریب کو بھی سارا سال اس قیمت پر گندم ملنی چاہیے۔
احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور نعرے بازی کی۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔