بلوچستان میں پوست کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گھات لگائے مسلح افراد کی لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرزسے حملے کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہل کارزخمی ہوگئے۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس، حکومت بلوچستان اور فرنٹیئرکور نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری ہے اور اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کو لورالائی، دکی،کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں مہم کا آغاز کیا گیا تھا، 6مئی کو اے این ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو گلستان سے تقریبا 5کلومیٹرکے فاصلے پر ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح قبائیلیوں نے فورسز پر مشین گنز اور راکٹ لانچرزکے ساتھ گھات لگا کر حملہ کیا اور حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانسز(سی این ایس) ایکٹ 1997کی رو سے پوست کی کاشت جرم ہے، تمام فورسز نے مشکل حالات کے باوجود ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوست کے خاتمے کے لیے آپریشنز کیا۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف اور دیگر فورسز امن وامان برقرار رکھنے اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنیعزم پرثابت قدم ہیں۔
بدھ, ستمبر 3
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی