پشاور / ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ایک آئینی عہدہ پر موجود ہوں، مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر ہاؤس پر چڑھ دوڑنے کی بات کی، وہ اس کی ریہرسل کل کرنا چاہیے ہیں تو میں تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس کو بھاگنے کے لیے ایکسپریس وے مل گی تھی مگر میں ان کو یہاں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ گورنر نے وزیراعلی کو خبردار کیا کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ مجھے نمٹنا آتا ہے، آئندہ جو زبان استعمال کی جائے گی ویسے ہی جواب دوں گا اور جیسا منہ ہوگا اس پر ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔
دوسری جانب ڈی آئی خان میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے پاس آئینہ عہدہ ہے اسلیے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، ورنہ بطور وزیراعلی سب کچھ بند کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ تم میرے خلاف سطحی گفتگو کررہے ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے پیش ہو رہا ہوں اور کسی قسم کا استثنا نہیں لے رہا۔
وزیراعلی نے کہا کہ میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو تمہاری گرانٹ، گاڑی، پیٹرول سب بند کر کے گورنر ہاس کو تاریخی ورثہ قرار دے کر وہاں عوام کا داخلہ مفت کردوں گا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی