سویڈن: یورپ کے سب سے بڑے میوزک مقابلے یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کی شرکت پر ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کیے اور آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگائے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے شہرمالمو میں منعقد ہونے والے یوروویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل نے بھی شرکت کی، یہ دیکھ کر فلسطین کے ہزاروں حامی غصے سے بھڑک اٹھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل کی ریہرسل کے دوران اسرائیلی گلوکارہ ایڈن گولن جیسے ہی اسٹیج پر آئیں تو فلسطین کے حامیوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اسرائیلی گلوکارہ نے اپنا گانا ہریکین پیش کیا تو تماشائیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگائے اور یوروویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے گرینڈ اسکوائر میں جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے، مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسل کشی بند کرو، غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، فلسطین ہمیشہ کے لیے اور فلسطین کی آزادی کی عبارتیں لکھی تھیں۔
اس موقع پر فلیمش زبان کے چینل VRT نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یورو ویژن کے دوسرے سیمی فائنل کی نشریات بند کر دیں۔اسی طرح بیلجیئم کے VRT ٹیلی ویژن نے بھی یورو ویژن مقابلہ موسیقی کی نشریات میں خلل ڈالتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا پیغام جاری کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل ماضی میں تین مرتبہ گیتوں کے اس اہم یورپی مقابلے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ پہلی مرتبہ سن 1978، دوسری مرتبہ سن 1979 اور آخری مرتبہ سن 1988 میں اسرائیل نے یورو وژن کے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار