اتوار, دسمبر 15

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ پاکستان ہاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور میں معاونت کے لیے اعلی سطح کی مرکزی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version