گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ماضی میں جو حصہ کے پی کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، صوبے کو اپنا حق دلاؤں گا جبکہ کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاس سازش کا حصہ بنے۔
ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کہوں گا کہ پانی کے معاملے پر مل کر کام کریں، ڈی آئی خان میں لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہے عوام کو تبدیلی نظر آئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے صفر پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی ہے کہ خیبر پختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز دلاؤں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن و امان کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، پوری کوشش ہوگی اپنے عہدے سے انصاف کروں، پندرہ سال بعد کسی گورنر خیبرپختونخوا نے قائداعظم کے مزار پرحاضری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حلف لیتے ہی کہا کہ خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، صوبے کے لیے مل کر کام کریں گے، جبکہ ہماری زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے، جبکہ دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے پولیس کے پاس وسائل نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری